قومی ویمن کرکٹرعالیہ ریاض کا رسم نکاح کل ہوگا

قومی ویمن کرکٹرعالیہ ریاض کا رسم نکاح کل ہوگا
کیپشن: National women's cricketer Alia Riaz will be married tomorrow

ایک نیوز:قومی ویمن کرکٹرعالیہ ریاض کارسم نکاح علی یونس کےساتھ کل ہوگا۔
سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس اور قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کا نکاح جمعہ کی شب ہوگا۔ رسم نکاح کی تقریب لاہور کے نجی فارم ہائوس پر ہوگی اس موقع پر قوالی نائٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

  نکاح میں عزیز و اقارب کے علاوہ کرکٹرز شرکت کریں گے۔ چند روز پہلے عالیہ ریاض اور علی یونس کی منگنی کی رسم واہ کینٹ میں ہوئی تھی۔