وقاریونس کے بھائی کیساتھ منگنی کیسے ہوئی ؟عالیہ ریاض نے بیان جاری کر دیا

وقاریونس کے بھائی کیساتھ منگنی کیسے ہوئی ؟عالیہ ریاض نے بیان جاری کر دیا
کیپشن: وقاریونس کے بھائی کیساتھ منگنی کیسے ہوئی ؟عالیہ ریاض نے بیان جاری کر دیا

ویب ڈیسک:حال ہی میں وقار یونس کے بھائی اور معروف کمنٹیٹر علی یونس کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھنے والی قومی ویمن ٹیم کی آل راونڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ  میرے اور علی یونس کے مشترکہ دوست نے رشتے کی بات چلائی جو میرے گھر والوں کو بھی سمجھ میں آئی اور ہماری منگنی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کے ہم سفر ایسا ہو جو مجھے سپورٹ کرے، علی یونس بھی کرکٹ کی فیلڈ سے جڑے ہوئے ہیں اور مجھے انکی سپورٹ حاصل ہے ، منگی کے بعد سے بہت زیادہ خوش ہوں، منگنی سے قبل علی یونس سے ایک دو ملاقاتیں ہوئیں  لیکن گھر والوں نے معاملات طے کئےہیں ۔ عالیہ سے جب پوچھا گیا کہ انہیں عیدی مل گئی ہے ؟ جس پر کھلاڑی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے عید کا تحفہ پہنچ چکا ہے، ابھی میں کیمپ میں ہوں گھر جائونگی تو گھر والوں کے ساتھ مل کر دیگر تیاریاں کرونگی ۔
 عالیہ ریاض اس وقت ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے لگنے والے کیمپ میں شریک ہیں اور اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ ویسٹ کے خلاف انڈیز سیریز کے لئے لڑکیوں کی بھرپور تیاری ہے ، کوشش ہوگی کے نیوزی لینڈ سے کامیابی کے مومنٹم کو لیکر آگے چلیں ، ون ڈے سیریز کو جیتنے کی خواہش ہے۔