کراچی سے پشاور جانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا

 20 سے زیادہ ریسکیو  اہلکار وں کی ٹیم اس آپریشن کا حصہ ہیں۔
کیپشن: 20 سے زیادہ ریسکیو  اہلکار وں کی ٹیم اس آپریشن کا حصہ ہیں۔

ایک نیوز نیوز:  پنجاب کے شہر کروڑلعل عیسن میں  کروڑ لیہ روڈ راجن شاہ موڑ کے مقام پر آئل ٹینکر الٹ گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول موجود ہے۔ آئل ٹینکر کراچی سے پشاور جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ ڈرائیور کی کوتاہی کے باعث پیش آیا ہے۔ معلومات کے باعث حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-10/news-1665388863-8235.mp4

ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی تھی جس کے باعث آئل ٹینکر قابو سے باہر ہو گیا اور راجن شاہ موڑ کے قریب الٹ گیا۔ حادثہ میں کوئی جانی تقصان نہیں ہوا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-10/news-1665388865-3183.mp4

ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق انہیں 5:10 پر واقعہ کی اطلاع ملی جس کے 5 منٹ بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور سڑک کو شاہراہ عام کیلئے بند کر دیا گیا۔ جائے وقوع پر 3 فائر بریگیڈ اور 2 ایمبولینس موجود ہیں۔  20 سے زیادہ ریسکیو  اہلکار وں کی ٹیم اس آپریشن کا حصہ ہیں۔ آئل ٹینکر کے بیٹری کے ٹرمنل کو بھی کاٹ دیا گیاہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-10/news-1665388867-2100.mp4