بھارتی اداکارکی سالگرہ کے پوسٹر لگاتے ہوئے 3مداح ہلاک

بھارتی اداکارکی سالگرہ کے پوسٹر لگاتے ہوئے 3مداح ہلاک
کیپشن: بھارتی اداکارکی سالگرہ کے پوسٹر لگاتے ہوئے 3مداح ہلاک

ویب ڈیسک : بھارتی اداکار کے 3 مداح ان کی سالگرہ کا پوسٹر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا فلموں کے مشہور اداکار یش کی سالگرہ کے موقع پر ان کے تین مداح سالگرہ کا پوسٹر لگانے کھمبے پر چڑھے اور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اداکار یش نے اپنی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کردیں اور تینوں مداحوں کے گھر جا کر افسوس کا اظہار کیا۔ اداکار نے تینوں فینز کے اہلخانہ کو مالی امداد بھی فراہم کی۔

میڈیا سے گفتگو میں اداکار یش نے کہا کہ آپ جہاں کہیں سے بھی میرے لیے نیک خواہشات بھیجیں گے وہ مجھے ملیں گی لیکن اس طرح اپنی جان خطرے میں ڈال کر میرے لیے محبت کا اظہار کرنا کسی کے لیے بھی اچھا نہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس واقعہ نے میری سالگرہ کو خود میرے لیے افسوسناک دن میں تبدیل کردیا۔ امید ہے کہ میرے مداح ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے ان کو اور مجھے تکلیف پہنچے کیونکہ مداحوں کی تکلیف میری تکلیف ہے۔