الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ کی توہین ، عدالت سے رجوع کرینگے، فواد چوہدری

fawad ch reaction
کیپشن: fawad ch reaction
سورس: google

ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ کی توہین ہے ، فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ کیس کی تاریخ 17جنوری رکھی گئی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کرکے فیصلہ دیا گیا۔ یہ الیکشن کمیشن کے  بونے ممبران کا ایک اور جانبدارانہ فیصلہ ہے۔

سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہ اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کا مقدمہ کریں گے۔عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔