پیپلز پارٹی,لیگی قیادت کوعوام کےغیض و غضب کاعلم ہے،ملک چھوڑکرجاچکے:شیخ رشید

پیپلز پارٹی,لیگی قیادت کوعوام کےغیض و غضب کاعلم ہے،ملک چھوڑکرجاچکے:شیخ رشید
کیپشن: پیپلز پارٹی,لیگی قیادت کوعوام کےغیض و غضب کاعلم ہے،ملک چھوڑکرجاچکے: شیخ رشید

ایک نیوز:  سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگی قیادت  کو عوام کے غیض و غضب کا علم ہے، ملک چھوڑ کر جا چکے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی پر اور پیپلز پارٹی، نون لیگ پر ملبہ ڈال رہی ہے جبکہ ان نااہلوں کی وجہ سے سارا ملبہ غریب عوام پر گر گیا ہے۔ اصل مسئلہ غربت اور بیروزگاری ہے جس پر نہ کوئی بات کر رہا ہے نہ کوئی توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اقتدار میں ہو تو سات سات فنکشن کرتا ہے، اقتدار سے اترتا ہے تو سیدھا لندن جاتا ہے اور بیمار ہو جاتا ہے۔ نواز شریف کو پہلے ہی کئی سالوں سے سیاسی بیماری ہے۔ پیپلز پارٹی کی اہم قیادت اور نون لیگ کی اہم قیادت ملک چھوڑ کر جاچکی ہے، اُنہیں قوم کے جذبات اور عوام کے غیض و غضب کا علم ہے۔ 

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ بجلی کے بلوں اور چینی، آٹا کی مہنگائی پر سڑکوں پر آئے ہیں وہ کسی لیڈر یا پارٹی کے کہنے پر نہیں آئے، اپنی بقاء کے لیے سڑکوں پر آئے ہیں۔ لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی کی طرف نہیں دیکھ رہے، آسمان کے فیصلے کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ مسلہ اب سیاست نہیں رہا، سنگین معاشی حالات بن گیا ہے۔ غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں غریب کا چولہا بھی نہیں جل رہا۔