نوجوان لڑکی کی گلا کٹی لاش کھیت سے برآمد

17 سالہ انور مائی رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئی تھی.
کیپشن: 17 سالہ انور مائی رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئی تھی.

ایک نیوز نیوز:  پنجاب کے شہر مظفرگڑھ شاہجمال میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ تشدد کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا.

پولیس کے مطابق نوجوان لڑکی کی شناخت  انور مائی  کے نام سے ہوئی ہے۔  لڑکی کی لاش گھر کے قریب کماد کے کھیت سے برآمد ہوئی ہے۔ 

ورثاء نے پولیس کو بیاندیتے ہوئے کہا کہ 17 سالہ انور مائی رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئی تھی.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-08/news-1665225822-4439.mp4

پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ 

پولیس کی جانب سے قتل کی وجوہات اور ملزمان کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے ملزما ن کو جلد جلد از حراست میں لے لیا جائے گا اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-08/news-1665225819-6316.mp4