قومی اسمبلی ، بینظیربھٹوکوخراج تحسین پیش کرنےکی قراردادمنظور

قومی اسمبلی کا اجلاس ، بینظیربھٹوکوخراج تحسین پیش کرنےکی قراردادمنظور
کیپشن: National Assembly meeting, passed a resolution to pay tribute to Benazir Bhutto

ایک نیوز:قومی اسمبلی اجلاس میں سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکوخراج تحسین پیش کرنےکی قراردادمنظورکرلی گئی۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کااجلاس سپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت ہوا،سنی اتحاد کونسل کے شاہد خٹک نے کورم کی نشاندھی کی،سپیکرقومی اسمبلی نےعملےکوگنتی کاحکم دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین کی گنتی کاعمل مکمل ہونےپر سپیکرنےاجلاس کی کارروائی بڑھانےکیلئےرولنگ دی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا،نو منتخب اراکین کے حلف کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شراباکیا۔

اجلاس میں سحرکامران کی جانب سےعالمی یوم خواتین پرسابق وزیراعظم بینظیربھٹوکوخراج تحسین پیش کرنےکی قراردادپیش کی گئی۔

قراردادکےمتن کےمطابق تاریخ کی پہلی مسلم خاتون وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،خواتین کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات قائم کرنے کا مطالبہ کرتی ہوں، خواتین کے لئے تعلیم، صحت، سماجی تحفظ کے برابر کے مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہوں،ایسے مستقبل کا مطالبہ کرتی ہوں جہاں خواتین کے لئے ترقی کرنے کے مساوی مواقع ہوں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں  سپیکرسردارایازصادق نے اہم رولنگ جاری کردی ۔

 اس ایوان میں کسی کو کوئی ویڈیو کلپ بنانے کی اجازت نہیں ہے ،یہاں ٹک ٹاک بنائی جاتی ہیں جن کی کوئی اجازت نہیں ہے ،تمام ممبران ایوان کے تقدس کا خیال رکھیں ،کسی قسم کی نشہ آور شے بھی استعمال نہیں کی جاسکتی،قومی اسمبلی کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایک معزز ممبر نے سگریٹ پی ہے،ایوان میں اگر کسی کو پانی بھی پینا ہو تو اس کی اجازت سپیکر قومی اسمبلی سے لینا لازمی ہے ،اس ایوان کی گیلریاں بھی اس ایوان کا حصہ ہیں ،ایوان میں گیلریوں میں صرف ارکان اور ممبران یا جن کو دعوت نامے جاری ہوں گے صرف وہی بیٹھ سکتے ہیں۔

سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےتنبیہ کیاکہ اب تک کسی کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا، مگر اب ایکشن لیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ 13 مارچ 2024 کو دن 2 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔