پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں عالمی وعلاقائی اور اندرونی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں نئے ضم ہونیوالے اضلاع کی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
CCC chaired by #COAS held at GHQ today. The participants undertook a comprehensive review of global, regional & domestic security environment. Forum expressed confidence in operational preparedness of the Army displayed during recently held formation exercises. Forum held (1/5) pic.twitter.com/ULY1zxqGpw
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 8, 2021
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرقی سرحدوں، ایل او سی کی صورتحال پرغور کیا گیا اور پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی طرف سے جنگ بندی پراتفاق کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے پاک آرمی کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں اندرونی سلامتی کی صورتحال بشمول کورونا کی تیسری لہر کا جائزہ لیا گیا اور مسلح افواج نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا جب کہ کشمیریوں کی جدوجہد کیساتھ بھر پور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا گیا۔