لانگ مارچ سے قبل چودھری شجاعت کا عمران خان کو اہم مشورہ

لانگ مارچ سے قبل چودھری شجاعت کا عمران خان کو اہم مشورہ

ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان غریب آدمی کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں، الیکشن تو پہلے ہی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غریب آدمی کیلئے آٹے چینی، دال اور بنیادی اشیا کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں۔
انہوں نے کہا کہ فوج آئینی طریقے سے چل رہی ہے، انکا اپنا انٹرنل سسٹم بہت مضبوط ہے،سویلین اور سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
اس سے پہلے چودھری شجاعت حسین کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
چودھری شجاعت نے کہا کہ آصف زرداری اسپتال میں ہیں اور حوصلے میں ہیں۔