کیا عالیہ بھٹ شادی سےپہلے ہی حاملہ تھیں؟ اہم انکشاف

alia bhat & ranbeer kapur
کیپشن: alia bhat & ranbeer kapur
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: انکشاف ہوا ہےکہ عالیہ بھٹ شادی سے پہلے ہی حاملہ تھیں۔  شادی کے سات ماہ بعد ہی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بیٹی کے والدین بن گئے۔ 

 اس امرکا انکشاف کمال راشد خان عرف کے آر کے نے اپنی ایک مبارکبادی ٹویٹ میں کیا ہے ۔

 یادرہے کمال راشد خان عرف کے آر کے اپنے متنازعہ ٹوئٹس کو لے کر جانے جاتے ہیں، وہیں جب عالیہ ماں بنی ہیں تو اس موقع پر بھی انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا، ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ عالیہ رنبیر سات مہینے میں ہی پیرینٹس بنے ہیں۔

 عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کل 6 نومبر کو دونوں والدین بنے ہیں، عالیہ نے ایک بے بی گرل کو جنم دیا ہے۔ والدین بننے کے لیے عالیہ رنبیر کو لگاتار عام آدمی سے لے کر بڑے ستاروں کی جانب سے مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ وہیں کے آر کے نے بھی دونوں کو مبارکباد دی ہے۔

رنبیر عالیہ اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور پھر جون میں عالیہ نے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ وہیں اب شادی کے سات مہینے بعد دونوں کی زندگی میں ایک بیٹی نے دستک دی ہے۔