PDM کا الیکشن سے قبل PTI کو قابو میں کرنے کا خفیہ پلان

PDM کا الیکشن سے قبل PTI کو قابو میں کرنے کا خفیہ پلان

ایک نیوز نیوز(Exclusive): صدیق ساجد: پی ٹی آئی سے کیسے نمٹا جائے؟  پی ڈی ایم  نے حکمت عملی تیار کرلی۔

‎پی ڈی ایم کی تین بڑی جماعتیں عمران خان کے توڑ کے لیے تیار، ‎پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی نے الگ الگ محاذ سنبھال لئے۔

ذرائع کے مطابق ‎پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین پنجاب میں پرویز الہی کو رام کرنے میں مصروف ہیں ۔ ‎اس معاملہ میں آصف زرداری نے تمام معاملات مخفی رکھے ہوئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق ‎پرویز الہی کو اسمبلی تحلیل کرنے سے روکنے میں زرداری کا کمال کام آیا،  ‎آصف زرداری کے علاوہ ایک اہم شخصیت نے بھی پرویز الہی کو سمجھایا۔ سابق صدر  نے چودھری پرویز الہی کو ایک قریبی عزیز کے ذریعے پیغام بھجوایا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پرویز الہیٰ کو پیغام بھجوایا کہ  ان کے خلاف عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی۔ پرویز الہی کی ہر طرح معاونت کی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ نے آصف زرداری کے سامنے شرط رکھی کہ ‎ عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب ‎جے یو آئی نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مورچہ سنبھال لیا ہے۔ ‎مولانا فضل الرحمن نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو تگڑا جواب دینے کے لیے ذمہ داری لے لی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے چند ہی دنوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اہم لوگ جے یو آئی میں شامل کر لئے ہیں۔ اس بارے میں مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے رابطوں سے آگاہ کیا ہے۔

ادھر ‎ن لیگ کی جانب سے رانا مشہود اور رانا ثنا اللہ پنجاب اسمبلی کے ارکان سے رابطہ میں ہیںَ  ‎پی ٹی آئی سے رابطہ کی صورت میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور شاہد خاقان عباسی مذاکرات کریں گے۔  جبکہ  ‎

 ذرائع کے مطابق  نواز شریف کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ  کردیا گیا ہے۔ ‎تینوں جماعتوں کا اس حوالہ سے رابطے تیز کرنے پہ اتفاق ہوا ہے۔