یو اے ای میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مفت پارکنگ کا اعلان

یو اے ای میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مفت پارکنگ کا اعلان
کیپشن: یو اے ای میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مفت پارکنگ کا اعلان

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 2024 کی تعطیلات کے دوران مفت پارکنگ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے اعلان کیا ہے کہ امارات میں 29 رمضان المبارک سے 3 شوال تک پارکنگ فیس معاف کر دی جائے گی اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران پارکنگ کم از کم چھ دنوں کے لیے مفت ہوگی۔اگر 10 اپریل کو عید الفطر منائی جاتی ہے تو 8 اپریل سے 12 اپریل تک پارکنگ کے لیے کوئی فیس نہیں ہوگی، چونکہ دبئی میں اتوار کو پارکنگ پہلے سے ہی مفت ہے اس لئے ڈرائیورز پورے امارات میں لگاتار چھ دن مفت پارکنگ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تاہم، اگر عید الفطر 9 اپریل کو ہوئی تو مفت پارکنگ صرف پانچ دن کے لیے لاگو ہوگی اور 4 شوال کو عید کے چوتھے دن دوبارہ پارکنگ فیس شروع ہوجائے گی۔