آرمی چیف نے ’’حیدر ٹینک‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

آرمی چیف نے ’’حیدر ٹینک‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
کیپشن: آرمی چیف نے ’’حیدر ٹینک‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

ایک نیوز: چیف آف آرمی سٹا ف جنرل سید عاصم مینر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں ’’حیدر ٹینک‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ ، حیدر ٹینک پائلٹ پروجیکٹ کی رول آوٹ تقریب میں شرکت کی۔

 ’’حیدر ٹینک‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کی تقریب میں چینی سفیر اور چین کی نورنکو کمپنی سمیت اعلی پاکستانی عہدے دار بھی شریک ہوئے۔ 

آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر کی ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس ٹیکسلا آمد  پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی۔اسلحے اور دیگر ہتھیاروں کو اندرون ملک تیار کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے مینوفیکچرنگ شعبوں کا دورہ کرکے افسروں اور دیگر ورک فورس کے عزم اور شاندار تکنیکی کامیابیوں کو سراہا ۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق  ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے چین کے تعاون سے تیار کردہ حیدر ٹینک باضابطہ طور پر رول آؤٹ کر دیا۔بے مثال فائر پاور کے ساتھ حیدر ٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ اور شاندار صلاحیتوں کا مالک ہے۔ حیدر ٹینک میدان جنگ میں بہترین نقل و حرکت کے ساتھ اپنے تحفظ کی بھی شاندار خوبیاں رکھتا ہے۔دفاعی اختراعات کے شعبے میں بے مثال مہارت کے حصول میں حیدر ٹینک پاکستان کی دفاعی صنعت کے عزم کا اظہار ہے۔