عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکا کا ’’جواب‘‘ آگیا

عافیہ صدیقی کے حوالے سے امریکا کا ’’جواب‘‘ آگیا
کیپشن: america response to aafia siddiqui release

ایک نیوز :ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے عافیہ صدیقی کے بارے میں سوال کا جواب دینےسے انکار کردیا ،ان کا کہناتھا کہ ہرسفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا۔
تفصیلات کےمطابق امریکا نے کہا ہے کہ ہم خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدنت پٹیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  ایسے امور جو امریکا، خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔