عوام پر ایک اور گیس بم گرادیا گیا، ٹیرف میں اضافے کی منظوری

عوام پر ایک اور گیس بم گرادیا گیا، ٹیرف میں اضافے کی مںظوری
کیپشن: Another gas bomb was dropped on the public, agreeing to a tariff hike

ویب ڈیسک:الیکشن سے قبل ہی گیس مزید مہنگی کرنے کے اقدامات کر لیے گئے، اوگرا نے گیس کا اوسط ٹیرف مزید 35.13 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری یکم جنوری سے دی گئی ہے، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 35.13 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اوسطاً 8.57 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن کا ٹیرف 435.14 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی اور سوئی ناردرن کے لیے نیا ٹیرف 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

سوئی سدرن کا ٹیرف 115.72 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔