اداکارہ مدھو اب اجے دیوگن کی ماں بنیں گی 

 اداکارہ مدھو اب اجے دیوگن کی ماں بنیں گی 
کیپشن:  اداکارہ مدھو اب اجے دیوگن کی ماں بنیں گی 

 ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ مدھو نے اجے دیوگن کی ماں کا کردار ادا کرنے کی پیشکش قبول کرلی ۔
بھارتی اداکارہ مدھو کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ کردار کو اپنے لیے ایک چیلنج کے طور پر لیں گی۔ 
اس سے قبل 55 سالہ مدھو نے کہا تھا کہ وہ اپنے ہم عمر اجے دیوگن کی ماں کا کردار ادا نہیں کریں گی۔ اداکارہ کے مطابق اگر وہ ایسا کریں گی تو اسکے نتیجے میں انکی تنزلی ہوگی۔
تاہم اب انکا کہنا ہے کہ انھوں نے خود کو درست کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بطور اداکارہ انھیں کردار ادا کرنا چاہیے۔ 
مدھو کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل انھوں نے جو بیان دیا وہ دو برس قبل دیا تھا اور وہ کسی اور تناظر میں تھا۔