قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی آرمی کیمپ میں ٹریننگ ، ویڈیو وائرل

 قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی آرمی کیمپ میں ٹریننگ ، ویڈیو وائرل
کیپشن: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی آرمی کیمپ میں ٹریننگ ، ویڈیو وائرل

ایک نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی آرمی کیمپ میں ٹریننگ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں افتخار احمد بہت خوش نظر آرہے ہیں جبکہ ساتھ ہی اعظم خان کی بھی اس ویڈیو میں نظر آرہے ہیں جو ہائیکنگ کے دوران راستے میں بیٹھ گئے ۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے، جس میں کھلاڑی کیمپ میں پریکٹس کر رہے تھے۔کہ اسی دوران کیمرے کی آنکھ نے افتخار احمد اور سائم ایوب زمین پر بیٹھے ہوئے تھکن کو اتار رہے ہیں۔جبکہ ساتھ ہی کاکول اکیڈمی کی پہاڑوں پر دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔


لیکن اچانک ہی افتخار احمد نے سامنے کی طرف دیکھ کر اچانک جذبات کا اظہار کیا اور تالیاں بجانا شروع کر دی۔ کھلاڑی کو جذباتی دیکھتے ہی صائم بھی کھڑے ہو گئے۔جبکہ اسی ویڈیو میں کھلاڑیوں کو پہاڑ پر پتھر لیے چڑھنے کی ٹریننگ بھی کرائی گئی۔
کاکول کی پہاڑیوں پر کی جانے والی ایکسرسائز میں اعظم خان پیچھے پیچھے تھے، تاہماس سب میں تمام کھلاڑی اعظم خان کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے، جس نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔