جڑواں شہروں میں آندھی اورموسلادھاربارش،متعددفیڈرزٹرپ کرگئے

جڑواں شہروں میں آندھی اورموسلادھاربارش،متعددفیڈرزٹرپ کرگئے
کیپشن: Wind and torrential rains tripped several feeders in the twin cities

ایک نیوز:جڑواں شہروں میں آندھی اورموسلادھاربارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے،اکثرمقامات پردرخت اورسائن بورڈگرنےسےتاریں ٹوٹ گئیں،متعددمقامات پربجلی کےپول اورٹرانسفارمرزگرنےسےبجلی غائب ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد،راولپنڈی،اٹک اورگردونواح میں موسلادھاربارش سےجل تھل ایک ہوگیا،اسلام آبادمیں ہواکی رفتار120کلومیٹرفی گھنٹہ تک ریکارڈکی گئی۔
ذرائع کےمطابق سیکٹرجی15،جی14اورایف15میں ہواکی رفتار120کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈکی گئی،جبکہ بنی گالہ میں ہواکی رفتار110کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈکی گئی،اسلام آبادشہرمیں ہواکی رفتارسوکلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈکی گئی۔
ترجمان آئیسکوکےمطابق بارش کےباعث177فیڈرزٹرپ کرگئے،متعددمقامات پردرخت اورسائن بورڈگرنےسےتاریں ٹوٹ گئیں،متعددمقامات پربجلی کےپول اورٹرانسفارمرزبھی گرےہیں،آئیسکوکی ٹیمیں فالٹ کلیئرکرنےمیں مصروف ہیں۔طوفان اوربارش کےباعث آئیسکوکی ٹیموں کومشکلات کاسامناہے۔
ایم ڈی واسامحمدتنویرکےمطابق موسلادھاربارش کےباعث واساراولپنڈی ہائی الرٹ ہےاوررین ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،ہیوی مشینری اورسٹاف نشیبی علاقوں میں تعینات ہے،نشیبی علاقوں سےپانی نکالنےکیلئےواساسٹاف ہیوی مشینری کےساتھ مصروف عمل ہے،نالہ لئی کی نگرانی کی جارہی ہے،ابھی صورتحال معمول کےمطابق ہے،نالہ لئی میں کٹاریاں کےمقام پرپانی کالیول5فٹ اورگوالمنڈی پر4فٹ ہے۔
واضح رہےکہ محکمہ موسمیات کےمطابق جڑواں شہروں میں 35ملی میٹربارش ریکارڈکی جاچکی ہے۔