واٹس ایپ کا ویڈیو کے لیے نئے فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ کا ویڈیو کے لیے نئے فیچر پر کام جاری
کیپشن: WhatsApp is working on a new feature for video

ویب ڈیسک:واٹس ایپ نے آئی او ایس کے لیے جاری کیے گئے  بِیٹا ورژن میں ویڈیو کے حوالے سے ایک فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں پیش کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر ’پکچر-ان-پکچر‘ پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین دیگر چیٹس میں موجود رہتے ہوئے ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ میں شیئر کی جانے والی یوٹیوب اور انسٹاگرام ویڈیوز کے لیے تو پکچر-ان-پکچر فیچر موجود ہے لیکن ایپ پر بھیجی جانے والی براہ راست ویڈیو کے لیے فی الحال یہ فیچر موجود نہیں ہے۔
میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کی جانب سے زیر آزمائش فیچر صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔ کمپنی نے فیچر کے اجراء کے متعلق فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔