اروشی روٹیلا ایک بار پھر توجہ کا مرکز ، رضوان خطرےمیں؟

اروشی روٹیلا ایک بار پھر توجہ کا مرکز ، رضوان خطرےمیں؟

ایک نیوز: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئیں، اداکارہ نے ایک نیا انداز اپنا کرصارفین کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ نےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔ شئیر کی گئی ویڈیو میں ان کو ’وکٹ کیپنگ‘ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کرکٹ پچ پر بطورِ وکٹ کیپر اروشی روٹیلا کی یہ ویڈیو ان کی آنے والی فلم کی پروموشن کی ہے۔ انہوں نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ نئی فلم کیلئے نئی شروعات ہے‘۔

اروشی روٹیلا کے اس دلچسپ اعلان اور لُک نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔فلم کی پروموشن کیلئے بنائی گئی اس ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کو خاصا پُراعتماد اور پرجوش دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی تاریخ میں پہلی بار کسی ہیروئن نے منفرد طریقے سے اپنی آنے والی فلم کا بطورِ کرکٹر بن کر اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر اس وائرل ویڈیو پران کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایکس پر خاتون صارف نے اداکارہ کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’رضوان کی جگہ اب خطرے میں ہے کیونکہ اروشی روٹیلا نسیم شاہ کی بولنگ پر وکٹ کیپنگ کریں گی‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’رشبھ پنت کی واپسی کافی ناممکن دکھائی دے رہی ہے کیونکہ اب اروشی روٹیلا انہیں وکٹ کیپنگ میں سخت مقابلہ دے رہی ہیں‘۔