میٹا نے فیس بک میں بڑی تبدیلی متعارف کرا دی

میٹا نے فیس بک میں بڑی تبدیلی متعارف کرا دی
کیپشن: میٹا نے فیس بک میں بڑی تبدیلی متعارف کرا دی

ویب ڈیسک:دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک میں نئے ویڈیو پلیئر کو متعارف کردیاگیا۔
نئے ویڈیو پلیئرمیں ہر طرح کے فارمیٹس اور دورانیے کی ویڈیوز کو ایک کر دیا گیا ہے۔یعنی طویل ویڈیوز، لائیو ویڈیوز اور ریلز (مختصر ویڈیوز) اب سے ایک ہی ویڈیو پلیئر میں دیکھی جاسکیں گی۔ اس اپ ڈیٹ ویڈیو پلیئر میں لینڈ اسکیپ ویڈیوز بھی ٹک ٹاک جیسے فل اسکرین موڈ پر اوپن ہوں گی جبکہ طویل ویڈیوز میں سلائیڈر بھی شامل ہوگا۔فیس بک کا نیا ویڈیو پلیئر ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔
ٹک ٹاک میں بھی فار یو پیج پر اسکرول کرنے کے دوران لائیو، طویل اور مختصر ویڈیوز کو اسی طرح کے ویڈیو پلیئر پر دکھایا جاتا ہے۔
میٹا کی جانب سے یہ نیا فیچر سب سے پہلے امریکا اور کینیڈا میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
آنے والے مہینوں میں اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔