پی آئی اے نجکاری کیلئے پری کوالیفیکیشن کمیٹی کی منظوری 

پی آئی اے نجکاری کیلئے پری کوالیفیکیشن کمیٹی کی منظوری 
کیپشن: پی آئی اے نجکاری کیلئے پری کوالیفیکیشن کمیٹی کی منظوری 

ایک نیوز:نجکاری کمیشن بورڈ  نےپی آئی اے نجکاری کیلئے پری کوالیفیکیشن کمیٹی کی منظوری  دیدی۔

 نجکاری کمیشن بورڈ کا 217 واں اجلاس اختتام پزیر ہوگیا۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے بورڈ اجلاس کی صدارت کی ۔نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس 2 اور 4 اپریل  کو ہوا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کاکہنا تھا کہ پی آئی اے سی ایل سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش موقع ہے۔کمپنی کی بڑی ذمہ داریاں اس کی بیلنس شیٹ سے ہٹا دی گئی ہیں۔ہماری تاجر برادری بھی موقع کو جوش و خروش سے دیکھے گی۔امید ہے پاکستانی تاجر برادری بھی اپنی دلچسپی ظاہر کرے گی۔

 نجکاری کمیشن بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن نے اشتہار کے ذریعے بولیوں کی دعوت دی ہے۔دعوت نامہ اور دستاویزات نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔