شیخوپورہ:زمین کاتنازعہ،2افرادکی جان لےگیا

شیخوپورہ:زمین کاتنازعہ،2افرادکی جان لےگیا
کیپشن: Sheikhupura: Land dispute took the lives of 2 people

ایک نیوز:شیخوپورہ میں زمین کےتنازعےپرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے2افرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق نارنگ منڈی کے نواحی گاؤں اکبریاں میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔
ذرائع کےمطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان اورمقتولین کےدرمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا ۔
ذرائع کےمطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نےجائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرکےلاشوں کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیا۔