اوکاڑہ : نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر خاتون کی خودکشی

اوکاڑہ : نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر خاتون کی خودکشی
کیپشن: Okara: Woman commits suicide after indecent photos go viral

ایک نیوز نیوز: غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں  بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر خاتون نے خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق 4 ملزمان نے خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کی تھیں، جن میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق ملزمان عنصر،تیمور،ذیشان اور فاطمہ بی بی نے  4 بچوں کی ماں نبیلہ بی بی کی برہنہ تصاویر بناکر وائرل کیں۔ملزمان نے نبیلہ بی بی کو طعنہ دیا کہ ننگی تصاویر وائرل کیں۔ آپ نے درخواست دے کر کیا بگاڑ لیا۔  برہنہ تصویر وائرل ہونے اور ملزمان کی طعنہ زنی سے نبیلہ بی بی نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔ 

تھانہ حویلی لکھا میں حادثہ اور برہنہ تصویر وائرل کرنے کی دفعات کے تحت ملزمان عنصر،تیمور،ذیشان اور فاطمہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او فرقان بلال کے مطابق  ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ  دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔