اپوزیشن کی گرینڈ الائنس کا اہم اجلاس آج خیبرپختونخواہاؤس میں طلب

اپوزیشن کی گرینڈ الائنس کا اہم اجلاس آج کوخیبرپختونخواہاؤس میں طلب
کیپشن: An important meeting of the Grand Alliance of the opposition has been called today at Khyber Pakhtunkhwa House

ایک نیوز: اپوزیشن کی گرینڈالائنس کااہم اجلاس آج شام کوخیبرپختونخواہاؤس میں طلب کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،محمود خان اچکزئی،حامد رضا،اختر مینگل و دیگر شریک ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق اپوزیشن گرینڈ لائنس کے اراکین ساڑھے چھ بجے پریس کانفرنس کریں گے ، اجلاس میں حالیہ ضمنی انتخابات اور اپوزیشن کی تحریک سے متعلق آئندہ لائحہ عمل مرتب کیاجائےگا۔