لاہور میں 2 روز مکمل لاک ڈاؤن ، نیا حکومتی اعلامیہ سامنے آگیا

لاہور میں 2 روز مکمل لاک ڈاؤن ، نیا حکومتی اعلامیہ سامنے آگیا
لاہور : کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبائی دارالحکومت میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے ، رمضان بازاروں ، پھل، سبزی، گوشت، ڈیری شاپس، تندور اور کریانہ اسٹورز کوہفتے میں سات دن کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کو ہفتے میں7 دن کھلا رکھنےکی اجازت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ پھل، سبزی، گوشت، ڈیری شاپس، تندور اور کریانہ اسٹورز بھی ہفتے میں سات دن کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز دیگر اداروں کے ساتھ مل کر لاک ڈاؤن کو یقینی بنائیں ۔جبکہ بلاوجہ اور غیر ضروری گھومنے والوں سے پوچھ گچھ کی جائے۔

گذشتہ روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 149 مقدمات درج کئے گئے بغیر ماسک گھومنے پر 69 جبکہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 80 مقدمات درج کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 3026 مقدمات درج کئے گئے ۔