شعیب اختر کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش

شعیب اختر کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش
کیپشن: شعیب اختر کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باولر شعیب اختر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام’ نورے علی اختر ‘ رکھا ہے ۔
شعیب اختر 11 نومبر 2014 میں رباب خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ا ن کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش نومبر 2016 میں ہوئی جس کا نام میکائل علی ہے جبکہ ان کے گھر دوسے بیٹے کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔
 تفصیلات کے مطابق اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر انہوں نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ آج یکم مارچ 2024ء کو اللہ تعالی نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’’میکائیل اور مجدد کی اب ایک بہن ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے۔19 شعبان 1445ھ، نماز جمعہ کے دوران پیدا ہونے والی نور علی اختر کا استقبال کرتے ہیں۔ آپ سب کی دعاؤں کے طلبگار ہیں‘۔

اس سے قبل 7 نومبر 2016ء کو ان کے ہاں پہلے بیٹے میکائیل کی پیدائش ہوئی تھی اور 4 جولائی 2019ء کی شام پانچ بجے اللہ نے انہیں ایک اور بیٹے مجدد سے نوازا ہے۔