عمران خان کی قیادت میں ایک مضبوط پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی:چودھری سرور

عمران خان کی قیادت میں ایک مضبوط پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی:چودھری سرور
لاہور:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نئے سال کے آغاز پرکشمیری اور فلطسطینی بہن بھائیوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایک مضبوط پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی،ہمارا عزم درپیش چیلنجز سے زیادہ بلند ہے، نیا سال قوم کیلئے امید کی کرن ثابت ہو گا،انشاء اللہ نیا سال پاکستان کی ترقی اور امن واستحکام کا سال ثابت ہوگا ، 2022 کا پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ہوگا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کو پرامن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،کشمیر ی اور فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے انکے ساتھ ہیں اورکسی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے ،پوری قوم پاکستان کو کورونا سے پاک کر نے کیلئے بھی ذمہ داری پوری کر ے ۔