نصیرآباد:باراتیوں کی بس اورکوسٹرمیں تصادم،3جاں بحق،15زخمی

نصیرآباد:باراتیوں کی بس اورکوسٹرمیں تصادم،3جاں بحق،15زخمی
کیپشن: Naseerabad: Collision between Barati bus and coaster, 3 dead, 15 injured

ایک نیوز:نصیرآبادمیں باراتیوں کی بس اورکوسٹرمیں خوفناک تصادم سےتین افرادموقع پرہی جاں بحق اور15زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق نصیرآبادمیں انڈس ہائی وے پر دو کوسٹر وں میں تصادم کےنتیجےمیں تین  افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق باراتیوں کی کوسٹرکراچی واپس جارہی تھی کےراستےمیں حادثےکاشکارہوگئی،حادثےمیں تین افرادجاں بحق اوردولہادلہن سمیت15زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت نجیب علی،جاویدعلی اورمحمدشہریارکےنام سےہوئی،جبکہ زخمیوں میں مسمات بصران،صائم پروین، طاہرہ ،اختیار علی ،عمیر علی ،زبیر علی ،ذاکر علی ،مزمل حسین ،مدثر علی ،عبداللطیف سمیت 15 سے زائد بچے اور خواتین زخمی ہوئے ہیں۔
 پولیس ذرائع کےمطابق حادثےمیں زخمی ہونےوالوں کولاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ نصیرآباد رول ہیلتھ سینٹر میں ایمرجنسی نافذکردی گئی،حادثےکےفوری بعدڈرائیور کوسٹر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔