چٹاگانگ ٹیسٹ : پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

چٹاگانگ ٹیسٹ : پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور: پاکستان نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ۔ صفر کی برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کھیل کے پانچویں اور آخری دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 109 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور بنگلادیش کا 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر عابد علی نے 91 اور عبداللہ شفیق نے 73 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے عبداللہ شفیق اور عابد علی کے درمیان ایک اور سنچری شراکت قائم ہوئی۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے 330 رنز بنائے تھے۔لٹن داس نے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا سکی۔ عابد علی نے 133 اور عبداللہ شفیق نے 52 رنز بنائے۔تیج الاسلام نے 7 وکٹیں حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان کو 202 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا