حمائمہ ملک نے اپنے پہلے کرش کا نام بتادیا

حمائمہ ملک نے اپنے پہلے کرش کے نام بتادیا
کیپشن: حمائمہ ملک نے اپنے پہلے کرش کے نام بتادیا

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے پہلے کرش کے بارے میں انکشاف کر دیا۔


حمائمہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں بچپن میں سلمان خان کے پوسٹ کارڈ خریدا کرتی تھی، مجھے  سلو  کی وجہ سے فلموں میں دلچسپی ہوئی اور ان سے ہی متاثر ہونے کے بعد میں نے اداکارہ بننا چاہا۔
حمائمہ ملک نے سلمان خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ دنیا کےخوبصورت ترین مرد اور میرا پہلا کرش ہیں، انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔