پاکستان کودہشتگردوں کےہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھاناپڑا،امریکا

پاکستان کودہشتگردوں کےہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھاناپڑا،امریکا
کیپشن: Pakistan had to suffer a lot at the hands of terrorists, America

ایک نیوز:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنےکہاہےکہ پاکستان کودہشتگردوں کےہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھاناپڑا۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملرنےکہاہےکہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کودہشتگردوں کےہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھاناپڑا، جانی نقصان پرا فسوس اورمتاثرین کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔ آبادکاری اورامیگریشن کے منتظر افراد کی حفاظت پر بھی پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن پر تحفظات کااظہار کرتےہوئےکہناتھاکہ امریکارفح میں اسرائیلی حملے کی منظوری نہیں دے گا۔
میتھیوملرکاکہناتھاکہ اسرائیل کو رفح میں جاری آپریشن میں توسیع کی اجازت نہیں دیں گے، اسرئیل نے رفح پر بڑا حملہ کرنےکافیصلہ کیاہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے۔