کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر شیر نکل آیا

کراچی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر شیر نکل آیا
کیپشن: کراچی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر شیر نکل آیا

ایک نیوز : کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر پالتو شیر سڑک پر نکل آیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی شہر قائد کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر عائشہ بوانی کالج کے قریب فٹ پاتھ پر شام کے وقت پالتو شیر کو شہریوں نے مٹر گشت کرتے دیکھا۔شیر ٹہلتے ہوئے ایک کاروباری عمارت میں گھس کیا ۔


شیر کو دیکھ کر عوام خوفزدہ ہوگئے  جبکہ شارع فیصل پر گاڑیوں میں سوار افراد نے بھی رُک کر اس منظر کی ویڈٰیو بنانے کی کوشش کی۔

شیر کو ریسکیو کرنے کے لیے سندھ وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر آمد و رفت کیلیے بند کردیا۔تاہم بعد ازاں شیر کو پکڑ لیا گیا ۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ماہر ٹیم نے شیر کو ریسکیو کر کے پنجرے میں ڈالا اور پھر دفتر منتقل کردیا جبکہ پولیس نے مالک کا کھوج لگایا اور پھر رابطہ کر کے اُسے موقع پر بلا کر گرفتار کرلیا۔

مالک نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی سے منتقلی کے دوران شیر نکل گیا تھا، یہ پالتو شیر ہے جو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ پولیس نے مالک کو موقع سے ہی گرفتار کر کے قانونی کا عندیہ دے دیا۔محکمہ وائلڈ لائف سندھ کے عہدیدار جاوید مہر نے بتایا کہ وائلڈ لائف قوانین کے تحت رہائشی علاقوں میں شیر رکھنے کی ممانعت ہے، ہم تحقیقات کریں گے کہ شیر کا پرمٹ ہے یا نہیں، غفلت برتنے پر مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔