اسنیپ چیٹ صارفین کو بڑی سہولت مل گئی 

اسنیپ چیٹ صارفین کو بڑی سہولت مل گئی 
کیپشن: اسنیپ چیٹ صارفین کو بڑی سہولت مل گئی 

ویب ڈیسک: اسنیپ چیٹ میں دلچسپ فیچر معتارف، جی ہاں اسنیپ چیٹ کے صارفین اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر بہت جلد ایپ کا حصہ بننے والا ہے اور ابتدا میں اسنیپ چیٹ پلس کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس 5 منٹ کا وقت ہوگا جس کے دوران وہ اپنے میسج کو ایڈٹ کر سکیں گے۔جو میسج ایڈٹ کیے جائیں گے ان پر ایک لیبل موجود ہوگا جس سے عندیہ ملے گا کہ اس میسج کو پوسٹ کرنے کے بعد تبدیل کیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا مگر عموماً اسنیپ چیٹ کے نئے خصوصی فیچرز پہلے سبسکرپشن سروس استعمال کرنے والوں کو دستیاب ہوتے ہیں، جس کے بعد عام صارفین کے لیے متعارف کرائے جاتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسنیپ چیٹ پلس کے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہے۔