کراچی: انڈر پاس پر لگا بورڈ گرنے سے 1 شخص جاں بحق،2 زخمی

کراچی: انڈر پاس پر لگا بورڈ گرنے سے 1 شخص جاں بحق،2 زخمی

ایک نیوز: کراچی کے علاقے ناظم آباد کے انڈر  پاس  پر لگا بورڈ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2  زخمی ہوگئے۔

ڈی جی ٹیکنیکل سروسز  کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جو کہ حادثے کی زد میں آئے جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا  جبکہ 2 شخص زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والا شخص محنت کش اور 4 بچوں کا باپ تھا۔

 ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نشےکے عادی افراد نےانڈرپاس کے سریے کاٹے جس کےباعث حادثہ  پیش آیا۔ نشےکے عادی افراد انڈرپاسز  پرنکاسی آب کے لیے لگی موٹریں بھی چراچکے ہیں۔

 حادثے پر  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کےایم سی افسران اور عملے کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔