تیزرفتارٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر،2افرادجاں بحق

تیزرفتارٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر،2افرادجاں بحق
کیپشن: The motorcycle of a speeding truck collided, 2 people were killed

ایک نیو ز:مٹیاری میں تیزرفتارٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکرکےنتیجےمیں دوافرادجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق مٹیاری کےشہربالامیں تیزرفتارٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکرسےدوافراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےدونوں زخمیوں کوحیدرآبادہسپتال منتقل کردیاگیا،جوزخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑ گئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت 17سالہ شاہزیب اور20سالہ سیتوباگڑی کےنام سےہوئی ہے۔حادثےکےبعدٹرک ڈرائیورجائےوقوعہ سےفرارہوگیا۔