کوروناوائرس ، ملک بھر میں، ایک شخص جاں بحق

کوروناوائرس ، ملک بھر میں، ایک شخص جاں بحق
اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا اموات کی تعداد 30346ہو گئی، 186 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے ایکٹوکیسزکی تعداد 8314 ہے۔گذشتہ روز کورونا کے 110 مریض صحت یاب ہوئے، شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 426 ہو گئی۔ 24 گھنٹے کے دوران 28 ہزار 159 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، تاحال ملک بھر میں 2 کروڑ 73 لاکھ 88 ہزار 407 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 420 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،ملک میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں186نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 86 ہوگئی ،پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 894، سندھ میں 5 لاکھ 74 ہزار 803 کیسز، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 937، بلوچستان میں 35 ہزار 469 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
اسلام آباد میں1 لاکھ 35 ہزار 38، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 696 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 249 ہو گئی ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 346 ہو گئی ،سندھ میں اموات 8 ہزار 95 ،پنجاب میں 13 ہزار 552،خیبرپختونخوا میں6 ہزار 315 ،بلوچستان میں 378 ،اسلام آباد میں1 ہزار 23،آزاد کشمیر میں 792 اورگلگت بلتستان میں 191 افراد وفات پاچکے ہیں۔