امیربالاج ٹیپو کے قتل کے پلاننگ کیسے کی؟ملزم کے سنسنی خیز انکشافات

امیربلاج ٹیپوقتل کیس میں اہم پیش رفت
کیپشن: Important developments in the Amirbalaj Tipuqtal case

ایک نیوز:امیربالاج ٹیپو کے قتل کی کیسے پلاننگ کی،گرفتار ملزم احسن شاہ نے پولیس کی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کردیئے۔

تفصیلات کےمطابق چندروزقبل لاہورکےعلاقےچوہنگ میں امیربالاج ٹیپوقتل کیس کاپلان کیسےبنایاگیا۔گرفتارملزموں نےحقائق سےپردہ اٹھادیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق تحقیقاتی ٹیموں نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔امیر بالاج ٹیپو کو مبینہ طور پر قتل کروانے کیلئے احسن شاہ نے 5کروڑ کی ڈیل کی ۔
گرفتارملزم احسن شاہ کاپولیس کوبیان میں کہناہےکہ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی پلاننگ ایک ماہ قبل ہوئی ۔ بادامی باغ کے رہائشی ملک سہیل نے احسن شاہ کی خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سے ملاقات کروائی ،امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی احسن شاہ نے 5کروڑ میں ریکی کروانے کی ڈیل کی۔

،پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں نے احسن شاہ ، ملک سہیل کو بادامی باغ اور علی پٹھان کو مانسہرہ سے حراست میں لیا۔
ذرائع کےمطابق مزید گرفتاریوں کے لیے پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کے چھاپے جاری  ہے،امیر بالاج ٹیپو کیس میں تحقیقاتی ٹیموں نے مزید دفعات بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔