وزیراعلیٰ ہاؤس آمد،مریم نواز نے ٹریفک بند کرنے سے روک دیا

وزیراعلیٰ کاشہریوں کوپریشان نہ کرنےکافیصلہ،اہم ہدایت
کیپشن: Chief Minister's decision not to disturb the citizens, an important directive

مریم نواز نے وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پرٹریفک بند کرنے سے روک دیا۔ جاتی امرا سے آفس تک عام شہری کی طرح سفر کیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عام شہری کی حیثیت سےجاتی امراسےآفس پہنچ گئیں،مریم نواز کی ہدایت پر راستے میں ٹریفک کو نہیں روکا گیا۔
ذرائع کےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز آج صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر ا ہم میٹنگ کی صدارت کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب منتخب نمائندوں سےملاقات اوراسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گی۔

دوسری جانب مریم نوازنےخان پورکےقریب ٹریفک حادثےمیں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس کیااورسوگوارخاندانوں سےاظہارہمدردی وتعزیت کی۔