اٹک:جعفرایکسپریس حادثہ،ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا

اٹک:جعفرایکسپریس حادثہ،ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا
کیپشن: اٹک:جعفرایکسپریس حادثہ،ڈاؤن ٹریک بحال کردیا گیا

ایک نیوز: پشاور سے راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس اٹک میں فقیرآباد کے قریب پٹری سے اترگئی تھی،نورالدین اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ لانسپور کے قریب متاثرہ ریلوے ٹریک کو بحال کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی آخری بوگی ریلوے ٹریک اترگئی تھی،متاثرہ مال گاڑی نوشہرہ سے راولپنڈی جارہی تھی،جعفرایکسپریس کو جنڈبسال کے راستے سے راولپنڈی روانہ کردیاگیا  ہے۔

اسٹیشن ماسٹر کا مزید کہنا ہے کہ راولپنڈی سےملتان جانے والی تھل ایکسپریس 20منٹ بعدملتان کے لئے روانہ کردی جائے گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-27/news-1695805866-7481.mp4