تربت میں شہید سپاہی نعمان فریدفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

تربت میں شہید سپاہی نعمان فریدفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک
کیپشن: تربت میں شہید سپاہی نعمان فریدفوجی اعزازکیساتھ سپردخاک

ایک نیوز: تربت نیول بیس میں شہید سپاہی نعمان فرید کو فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقے مظفرگڑھ میں سپردخاک کردیاگیا۔

  نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید  کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران ،جوانوں ، اہل خانہ و عزیزواقارب اور اہل علاقہ  نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہمارے شہداءکی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔