پنجاب میں آج سے 29اپریل تک آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارشیں

پنجاب میں آج سے 29اپریل تک آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارشیں
کیپشن: Rains with wind and thunder in Punjab from today till April 29

ایک نیوز:پنجاب میں آج سے29اپریل تک آندھی،جھکڑچلنےاورگرج چمک کےساتھ بارشیں متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتےہوئے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمےالرٹ رہے۔

عرفان علی کاٹھیاکاکہناتھاکہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکامزیدکہناتھاکہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔