دوسری شادی کرنے والے ہوشیار، عدالت کا بڑا فیصلہ

دوسری شادی کرنے والے ہوشیار، عدالت کا بڑا فیصلہ
سلیمان اعوان: پہلی بیوی سےاجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے کے معاملہ پر لا ہور ہا ئیکورٹ نے غلام حسین کی درخواست خارج کر تے ہوئے 6 ماہ قید اور5 لاکھ جرمانے کی سزا کو برقرار رکھا۔
جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ بحال رکھنے کا حکم دیا۔درخواستگزار کا کہنا تھا میں نے سیشن جج کے سامنے 22 اکتوبر 2021کو خود کو سرنڈر کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے درخواست خارج کر دی تھی۔ جس پر ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے شوہر کی درخواست کی محالفت کردی۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق شوہر کو 6 ماہ قید 5 لاکھ روپے کی سزا سنائی۔ جس پر شوہر کی حمایت کرتے ہوئے دوسرے وکیل کا کہنا تھا ملزم کو سزا دینے کا اختیار فیملی کورٹ کے پاس ہے۔ فریقین کےدلائل سنانے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزا برقرارکو رکھا۔