احد چیمہ کا بچوں کی فیس معافی سے انکار،پرنسپل استعفیٰ واپس لینے کیلئے تیار

احد چیمہ کا بچوں کی فیس معافی سے انکار،پرنسپل استعفیٰ واپس لینے کیلئے تیار
کیپشن: احد چیمہ کا بچوں کی فیس معافی سے انکار،پرنسپل استعفیٰ واپس لینے کیلئے تیار

ایک نیوز :ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفے کے بعد وفاقی وزیر احد چیمہ نے بچوں کی فیس معافی کے حوالے سےگورنر پنجاب کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کےمطابق  احد چیمہ نے خط میں لکھا ہے کہ میرے بچوں کی فیس معاف نہ کی جائے،فیس معافی کی پالیسی باقی بچوں کے لئےجاری رکھی جائے،طلبااس پالیسی سے مستقبل میں بھی استفادہ کرتے رہیں،آپ نئی پالیسی جاری رکھیں  پرنسپل کے دباو میں نہ آئیں۔

 انہوں نے مزید لکھا کہ پرنسپل نے فیس معافی پر انفرادی حیثیت میں بھی رابطہ کیا، میری اہلیہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے اس معاملے میں تگ و دو کر رہی ہیں۔پرنسپل ایچیسن کالج نے کئی مرتبہ انڈر دی ٹیبل ڈیل کی پیشکش کی۔  حالیہ واقعات سے میری اور اہل خانہ کی تضحیک ہوئی۔

ذرائع کےمطابق ایچی کالج کے پرنسپل بھی اپنا استعفی واپس لینے کیلئے  تیار ہوگئے ۔پرنسپل نے  درخواست دی ہے کہ نئے پرنسپل کی تعیناتی کے لئے کمیٹی قائم نہ کی جائے، مجھے ایک سال مزید کام کرنے دیا جائے،جبکہ حکومت نے پرنسپل کو توسیع نہ دینے کافیصلہ کیا ہے ۔