یمنیٰ زیدی کی پہلی فیچر فلم 'نایاب' آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

یمنیٰ زیدی کی پہلی فیچر فلم 'نایاب' آج سینما گھروں کی زینت بنے گی
کیپشن: یمنیٰ زیدی کی پہلی فیچر فلم 'نایاب' آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

ایک نیوز: کراچی میں اداکارہ یمنی زیدی کی پہلی فیچر فلم نایاب کا شاندار پریمئر منعقد ہوا،ریڈ کارپٹ پر شوبز ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔
تٖفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی سینما میں خاتون کرکٹر کی قومی ٹیم میں شمولیت کی کہانی پر مشتمل یمنیٰ زیدی کی پہلی اردو فیچر فلم’’ نایاب کا رنگا رنگ پریمئر ہوا۔اداکارہ یمنی زیدی چھوٹی اسکرین کے بعد بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے پرامیدہیں۔

پریمئر کے موقع پر فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے بھی فلم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،فلم کی کہانی کرکٹ کے جنون میں گرفتارایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہتی ہے۔