مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو الیکشن لڑنےسےنہیں روکاجاسکتا،بیرسٹر علی ظفر

مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو الیکشن لڑنےسےنہیں روکاجاسکتا،بیرسٹر علی ظفر
کیپشن: مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو الیکشن لڑنےسےنہیں روکاجاسکتا،بیرسٹر علی ظفر

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مفرور ہونے کی بنیاد پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنا بنیادی حق قرار دیا ہے۔

صحافی نے علی ظفر ایڈووکیٹ سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کسی دوسری جماعت میں ہی جاسکیں گے اور پی ٹی آئی میں نہیں جاسکیں گے؟

بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیدوار تین قسم کے ہوتے ہیں، ایک پارٹی سے پارٹی کے ٹکٹ پر لڑنے والے امیدوار ہیں، دوسرے وہ جو پی ٹی آئی سے الیکشن لڑرہے ہیں اور ان کے پاس پارٹی نشان نہیں اور تیسرے وہ ہیں جن کی پارٹی بھی نہیں ہے اور نشان بھی آزاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی کی حمایت سے جیتنے والوں کو پی ٹی آئی کو ہی جوائن کرنا ہوگا۔