ملک بھر میں کورونا کے36 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے36 نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: ملک بھر میں کورونا کے36 نئے کیسز رپورٹ

ایک نیوز: 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے36 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم اب تک  کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 782 کورونا  کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.72 فیصد ہے جبکہ کورونا سے متاثر اس وقت 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔