انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی
کیپشن: A further decline in the value of the dollar in the interbank

ایک نیوز:انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی ہونےسے روپیہ مستحکم ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.48 روپے سے کم ہوکر 278.39 روپے پر بند ہوا۔
 کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان رہا۔ دوسرے سیشن کے آغاز پر مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ ہنڈرڈانڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہنڈرڈانڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دن بھر مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔175 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 175 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں 53 کروڑ 37 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔
 اسٹاک مارکیٹ میں 22 ارب 31 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 72,862 جبکہ کم ترین سطح 71,764 پوائنٹس رہی ۔