عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ نہیں ملیں گے !!

عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ نہیں ملیں گے !!
کیپشن: عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ نہیں ملیں گے !!

ایک نیوز : اس سال پاکستانی نئے نوٹ عیدی کے طور پر دے سکیں گے یا نہیں، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے بڑا انکشاف کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 عیدوں کی طرح اس عیدپر بھی اسٹیٹ بینک نئے نوٹس جاری  نہیں کرے گا۔واضح رہے کووڈ کے بعد سے عید پر عوام کے لیے نئے نوٹوں کا اجرا بند ہے۔اسٹیٹ بینک کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی بینکس بھی نئے نوٹ شہریوں کو نہیں دے سکیں گے۔تاہم اس سب میں کرنسی مافیا کے فعال ہونے کا امکان ہے، جو کہ نئے نوٹوں کی فروخت بلیک مارکیٹ میں شروع کر سکتا ہے۔